Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عباس عراقچی کا جرمن چانسلر کو زمین ہلا دینے والے وار کا انتباہ

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

عباس عراقچی کا جرمن چانسلر کو زمین ہلا دینے والے وار کا انتباہ
عباس عراقچی کا جرمن چانسلر کو زمین ہلا دینے والے وار کا انتباہ — October 31, 2026
تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے یورپ کے توانائی کے اخراجات پر جرمن چانسلر کے شکوے کے بعد زمین ہلا دینے والے وار کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یورپ کو توانائی کے اخراجات سے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث یورپ کے توانائی اخراجات میں 100 ارب یورو (112 ارب ڈالر) سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے یاد دلایا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے گزشتہ سال جون میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ہم سب کی خاطر یہ گندا کام انجام دے رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یورپ کو اس سے کہیں زیادہ بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ 100 ارب یورو اس زمین ہلا دینے والے وار کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں جو ایران کی طاقت ور مسلح افواج ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی جرات کرنے والوں پر کریں گی، سرخ لکیریں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔

تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے یورپ کے توانائی کے اخراجات پر جرمن چانسلر کے شکوے کے بعد زمین ہلا دینے والے وار کی دھمکی دے دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn