Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یورپی اتحادی روس کو اشتعال دلانے والی بیان بازی سے گریز کریں، پینٹاگون کا مشورہ

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

یورپی اتحادی روس کو اشتعال دلانے والی بیان بازی سے گریز کریں، پینٹاگون کا مشورہ
یورپی اتحادی روس کو اشتعال دلانے والی بیان بازی سے گریز کریں، پینٹاگون کا مشورہ — October 31, 2026
واشنگٹن: پینٹاگون نے نیٹو کے بالٹک اتحادیوں کو روسی خطرے پر سخت بیانات سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کو اشتعال دلانے والی بیان بازی سے گریز کریں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یورپی نیٹو اتحادیوں، بالخصوص بالٹک ریاستوں لیتھوانیا، لٹویا اور اسٹونیا کو روس کے خلاف سخت بیانات میں نرمی لانے کی ہدایت کی ہے۔

روئٹرز کے مطابق پینٹاگون کے حکام نے حالیہ ہفتوں کے دوران نیٹو کے کئی رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ روس سے لاحق خطرے کے حوالے سے اپنے بیانات میں سختی کم کریں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یورپی رہنماؤں اور حکام کے بعض بیانات سے براعظم یورپ کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق لیتھوانیا، لٹویا اور ایسٹونیا ان ممالک میں شامل ہیں جنھیں عوامی سطح پر روس کے بارے میں بیانات میں احتیاط برتنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ یہ پیغامات دوطرفہ ملاقاتوں میں دیے گئے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا دوسرے یورپی ممالک کی حکومتوں کو بھی ایسے پیغامات دیے گئے ہیں۔

پینٹاگون کے پالیسی چیف ایلبرج کولبی نے اتحادی حکام سے ملاقاتوں میں خبردار کیا کہ غیر محتاط بیان بازی یورپ کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ امریکی حکام نے اسٹونین وزیر اعظم کے اس بیان پر بھی اعتراض کیا جس میں انھوں نے روسی صدر پیوٹن کو ’کونے میں گھرا ہوا چوہا‘ قرار دیا تھا۔

پینٹاگون کی جانب سے یورپی اتحادیوں کو کہا گیا کہ ہم آپ کی مدد کر رہے ہیں۔ امریکی وہاں موجود ہیں۔ بس زیادہ شور نہ مچائیں، ہنگامہ نہ کریں۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی یوکرین جنگ مذاکرات کے ذریعے ختم کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

واشنگٹن: پینٹاگون نے نیٹو کے بالٹک اتحادیوں کو روسی خطرے پر سخت بیانات سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کو اشتعال دلانے والی بیان بازی سے گریز کریں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn