Entertainment

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اس جوڑی نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ بافٹا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے بعد سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جس کی اب اس جوڑی نے خود تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments