آتش بازی کے براہِ راست اثرات تہوار کے اگلے دن فضائی معیار پر واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ سنٹرل پلوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق 9 نومبر 2026 کی صبح 6 بجے دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 366 درج کیا گیا، جو کہ 'انتہائی خراب' (Very Poor) زمرے میں آتا ہے۔ اس سے قبل دیوالی والے دن یہ انڈیکس 376 اور 7 نومبر کو 369 تھا۔
تہوار کی رات ہونے والی شدید آتش بازی کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کے کم از کم 15 علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 کے ہندسے کو عبور کر کے 'سنگین' (Severe) زمرے میں داخل ہو گیا ہے۔ ان میں سونیا وہار کا علاقہ 457 AQI کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ ترین مقام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چار سالوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ دیوالی کے فوری بعد دہلی کی ہوا مسلسل سنگین آلودگی کی زد میں چلی جاتی ہے، اور اس سال بھی یہی رجحان برقرار رہا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ کی سخت ہدایات اور وقت کی مقررہ حد کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے دہلی اور گردونواح (این سی آر) میں دیوالی کی رات آدھی رات کے بعد بھی جم کر آتش بازی کی گئی۔ پٹاخوں کے اس...