Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نتن یاہو کی جماعت کو بھی میرے زیر قیادت حکومت میں لیا جا سکتا ہے : آئزنکوٹ

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نتن یاہو کی جماعت کو بھی میرے زیر قیادت حکومت میں لیا جا سکتا ہے : آئزنکوٹ
نتن یاہو کی جماعت کو بھی میرے زیر قیادت حکومت میں لیا جا سکتا ہے : آئزنکوٹ — November 09, 2026
اسرائیلی صدر کی طرف سے اتوار کے روز وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیے گئے رہنما گادی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ وہ نتن یاہو کی جماعت کو بھی اپنی حکومت میں لینے کو تیار ہیں۔ تاہم انہیں میرے نیچے ہی کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہی پیش کش دائیں بازو کی کٹر جماعت 'ریلجیئس زائونسٹ پارٹی' کو کی ہے ۔

نامزد وزیر اعظم نے کہا اگر سچے دل سے سمجھتے ہیں کہ یہ وقت اتحاد کر کے چلنے کا ہے ۔ جیسا کہ انہوں نے صدر کو بتایا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایک طرف وہ صدر کے سامنے اتحاد کی اہمیت بیان کرتے ہیں اور دوسری جانب وہ میرے زیر قیادت بننے والی حکومت کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔ یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ گادی آئزنکوٹ یہ بات کرتے ہوئے نتن یاہو اور ان کے انتہا پسند تحادی سموٹریچ کا ذکر کر رہے تھے۔
خیال رہے حالیہ انتخابات میں جیتنے والے 67 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت گادی آئزنکوٹ کو مل چکی ہے جبکہ حکومت سازی کے لیے 61 ارکان کی حمایت کافی ہے۔ نتن یاہو جنہوں نے اسرائیل کو مسلسل جنگ میں رکھا ہے وزارت عظمیٰ کی گیم سے اس وقت باہر ہو چکے نظر آتے ہیں۔ کیونکہ عرب جماعتوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی ہے۔

اسرائیلی صدر کی طرف سے اتوار کے روز وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیے گئے رہنما گادی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ وہ نتن یاہو کی جماعت کو بھی اپنی حکومت میں لینے کو تیار ہیں۔ تاہم انہیں میرے نی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn