جزیرہ قشم میں اتوار کی شب دھماکوں کی اطلاعات سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ نے قشم جزیرے کے حدود میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا، تاہم ان حملوں سے رہائشی علاقوں
انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ہرمزگان کے سیاسی و سکیورٹی امور کے نائب گورنر احمد نفیسی نے کہا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ رہائشی اور تجارتی علاقوں سے باہر واقع تھے، اور جزیرے کے اہم تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ حملوں میں کون سے مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کہا کہ قشم میں صورتِ حال ’کنٹرول میں‘ ہے اور امدادی اور انتظامی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
اتوار کی شب جزیرہ قشم میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ بندر عباس اور قشم کے بعض رہائشیوں نے بھی کم از کم چار دھماکوں کی اطلاعات دی تھیں، جبکہ بعض افراد نے ان کے بعد شدید لرزش محسوس ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایک شہری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے منسلک ایک چینل کو بھیجے گئے پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ جزیرہ قشم کے علاقے نریمان میں فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قشم جزیرہ گذشتہ چند راتوں کے دوران بھی حملوں کی زد میں رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک امریکی عہدے دار نے قشم پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے ایک امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی، جس میں مبینہ طور پر لانچر سسٹم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
جزیرہ قشم میں اتوار کی شب دھماکوں کی اطلاعات سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ نے قشم جزیرے کے حدود میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا...
Source: Admin