Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

شمالی عراق کی اہم گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل ہونے سے بجلی کا شدید بحران

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

شمالی عراق کی اہم گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل ہونے سے بجلی کا شدید بحران
شمالی عراق کی اہم گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل ہونے سے بجلی کا شدید بحران — November 09, 2026
بغداد: شمالی عراق کی اہم گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ،پیداوار معطل ہونے سے شدید بجلی کا بحران پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے خودمختار علاقے کردستان میں واقع خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے بعد گیس فیلڈ سے اٹھنے والا دھواں میلوں دور سے دکھائی دینے لگا۔

حملے کے نتیجے میں پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی اور خطے میں بجلی کی پیداوار کو شدید جھٹکا لگا۔


علاقائی وزارتِ بجلی کے مطابق گیس کی فراہمی منقطع ہونے سے تقریباً 2,800 میگاواٹ (2.8 گیگاواٹ) بجلی کی پیداواری صلاحیت گریڈ سے منقطع ہوگئی ہے، جس کے باعث کردستان کے کئی اہم علاقوں میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

صوبہ سلیمانیہ کے ضلع جمجمال میں واقع خورمور گیس فیلڈ کی ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے سے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور گیس کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کرد علاقائی حکومت کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک پر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بغداد: شمالی عراق کی اہم گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ،پیداوار معطل ہونے سے شدید بجلی کا بحران پیدا ہوگیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn