بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے دی۔
نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے اور بنگلادیش کے حکام نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
بنگلادیشی حکومت نے حسینہ واجد کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، جبکہ بنگلادیش کی حکومت نے بھارت سے معزول وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔...
Source: Admin