Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا‘ ہے: اماراتی عہدیدار

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا‘ ہے: اماراتی عہدیدار
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا‘ ہے: اماراتی عہدیدار — November 09, 2026
متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ابتدا ہی سے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی تھی۔

قرقاش نے پیش گوئی کی کہ آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان کسی سیاسی معاہدے تک پہنچنا ’مشکل دکھائی دیتا ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز ابوظہبی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرقاش نے کہا کہ ’ہمیں ایک طویل غیر یقینی کے دور کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا، ایک ایسا دور جس میں نہ کسی حتمی حل کی ضمانت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی ہم ایک مستحکم علاقائی نظام کے قیام کے بارے میں یقین سے کچھ کہا جا سکتا ہے۔‘

اماراتی اعلیٰ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ کے نتائج ’طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں‘، جس کے باعث متحدہ عرب امارات کو ’اپنی دفاعی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری، قابلِ اعتماد بازدار قوت برقرار رکھنے اور اپنے بین الاقوامی سکیورٹی شراکت داروں کو مضبوط بنانے‘ کی ضرورت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn