دہلی ہائی کورٹ نے بالی وڈ سُپرسٹار سلمان خان کو بڑا قانونی ریلیف دیتے ہوئے آئندہ آنے والی فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کا ٹیزر اور دیگر تشہیری مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس جیوتی سنگھ نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ اگر فلم کے پروڈیوسر ازخود ٹیزر اور پروموشنل مواد نہیں ہٹاتے تو عدالت ایکس اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اسے ہٹانے کا حکم جاری کرے گی۔ عدالت نے سماعت کے دوران فلم سازوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر لمحہ جب یہ مواد عوامی سطح پر موجود رہتا ہے، اس سے مدعی سلمان خان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جسٹس جیوتی سنگھ نے ریمارکس دیے کہ ’یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ شہرت بنانے میں برسوں لگتے ہیں، لیکن ایک بار نقصان پہنچ جائے تو اس کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔ اگر یہ مواد صرف 24 گھنٹے بھی عوام کے سامنے رہے تو کسی کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔‘ فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی’ مبینہ طور پر سنہ 1998 کے مشہور کالا ہرن شکار کیس، بشنوئی برادری کی جنگلی حیات کے تحفظ کی روایات اور سلمان خان سے جُڑے تنازعے پر مبنی ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 12 جون کو فلم کا فرسٹ لُک ویڈیو جاری کیا گیا، جس پر لکھا تھا کہ یہ فلم ’گرو جمبیشور بھگوان اور بشنوئی برادری کے نام‘ منسوب ہے۔ فلم کے ٹیزر میں اداکار کاشف اقبال خان ایک ایسے کردار میں نظر آئے جو سلمان خان سے مشابہت رکھتا ہے، جبکہ سینیئر اداکار گووند نام دیو بشنوئی برادری کی جانب سے انصاف کے لیے مقدمہ لڑنے والے وکیل کے کردار میں دکھائی دیے۔ گووند نام دیو نے گذشتہ ماہ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فلم کی اصل کہانی سے لاعلم رکھا گیا۔ ان کے مطابق ’جب میں نے ٹریلر دیکھا تو میں حیران رہ گیا۔ مجھے فوراً احساس ہوا کہ یہ وہ فلم نہیں تھی جس کے بارے میں مجھے بتایا گیا تھا۔ ہمیں کبھی نہیں بتایا گیا کہ سلمان خان سے مشابہ ایک کردار اس انداز میں پیش کیا جائے گا۔‘ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ فلم کا نام ’سنبھل‘ ہے اور ان کا کردار صرف عدالت کے مناظر تک محدود ہوگا، جہاں صرف عدالتی ریکارڈ میں موجود حقائق پیش کیے جائیں گے۔
Source: Admin
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
10 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments