Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

عراقی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب پر حملے کی تحقیقات کا حکم

عراقی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب پر حملے کی تحقیقات کا حکم

سعودی عرب کی جانب سے پیر کے روز عراق سے داغے گئے کئی ڈرونز کو فضا میں ہی روک کر مار گرانے کے اعلان کے بعد عراقی وزیرِ اعظم علی زیدی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پیر کی شام، عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ عراق اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس سے قبل سعودی وزارتِ خارجہ نے عراقی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین کو سعودی عرب کے خلاف حملوں کے مرکز کے طور پر استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ سعودی وزارتِ دفاع نے اس سے قبل کہا تھا کہ ڈرون حملے کا ہدف مشرقی صوبے اور ریاض میں موجود تیل کی تنصیبات تھیں۔ سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے اس ڈرون حملے کا ذمہ دار ’ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد ملیشیاؤں‘ کو قرار دیا تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments