کلکتہ:ریاستی سیکریٹریٹ ’نبانا‘ میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر این سی پی آئی میں شامل ہونے والے لوک سبھا رکن سدیپ بنرجی کے درمیان پیر کی رات ایک انتہائی اہم اور طویل ملاقات ہوئی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر دونوں رہنماو¿ں نے میڈیا کے سامنے خاموشی اختیار کر رکھی تھی، تاہم ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اراکینِ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اور ترقیاتی فنڈز سے متعلق کئی اہم امور پر پیش رفت ہوئی ہے۔ شو بھندو ادھیکاری کو پہلے دہلی میں ترنمول سے الگ ہونے والے 20 اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کرنی تھی، تاہم مصروف شیڈول کے باعث ان کا دورہ منسوخ ہو گیا۔ اس کے بعد شمالی کلکتہ سے منتخب رکنِ پارلیمنٹ سدیپ بنرجی خو د شوبھندو ادھیکاری سے ملنے 'نبانا' پہنچے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بنیادی گفتگو اس بات پر ہوئی کہ ایم پی فنڈ کی رقم کو ریاستی حکومت کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعے علاقوں کی ترقی کے لیے کیسے استعمال کیا جائے۔ سدیپ بنرجی نے شوبھندو سے اپیل کی کہ ترنمول چھوڑ کر این سی پی آئی میں آنے والے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرواتے وقت کسی قسم کی 'سیکیورٹی یا سیاسی رکاوٹ' کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انکشاف ہوا ہے کہ آنے والے مانسون سیشن میں یہ اراکینِ پارلیمنٹ کن مرکزی بلوں کی حمایت کریں گے اور ریاست سے جڑے کن اہم مسائل کو ایوان میں اٹھائیں گے، اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
10 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments