Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ابوظبی کے ولی عہد نے ڈرائیور کا شکریہ ادا کر کے صارفین کے دل جیت لیے

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ابوظبی کے ولی عہد نے ڈرائیور کا شکریہ ادا کر کے صارفین کے دل جیت لیے
ابوظبی کے ولی عہد نے ڈرائیور کا شکریہ ادا کر کے صارفین کے دل جیت لیے — September 15, 2026
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے حسنِ اخلاق نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

شیخ خالد نئی دہلی سے روانگی سے قبل اپنے ڈرائیور سے ملنے کے لیے واپس پلٹے اور ان سے الودعی سلام دعا کی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔

خیال رہے کہ شیخ خالد دارالحکومت نئی دہلی میں 18 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی نمائندگی کی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شیخ خالد کو گاڑی سے اترنے کے بعد اہم شخصیات سے مصافحہ کرتے اور ایئر پورٹ کے لیے روانگی کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے ڈرائیور کو الوداع کہنا بھول گئے ہیں۔

وہ واپس پلٹ کر گاڑی کی جانب گئے، ڈرائیور سے ہاتھ ملایا اور روانہ ہونے سے قبل مختصر گفتگو بھی کی۔

شیخ خالد کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، اس سال سربراہی اجلاس کا موضوع ’استقامت، جدت، تعاون اور پائیداری کی تعمیر‘ تھا۔

اجلاس میں 13 عالمی رہنماؤں اور 17 وفود نے دارالحکومت نئی دہلی میں شرکت کی۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے حسنِ اخلاق نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn