آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایل گایا کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اس کے انجن روم میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار عملے کے 23 افراد کو نکال لیا گیا جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔
عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر کے مطابق ٹینکر کو عمان کی بحری حدود میں مسندم جزیرے سے تقریباً 103 ناٹیکل میل شمال مشرق میں نشانہ بنایا گیا۔ آگ لگنے کے بعد ٹینکر کو عمانی بندرگاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔
مرکز کے مطابق عمانی بحریہ کے ایک جہاز نے ٹینکر کے عملے کے 23 ارکان کو نکال لیا۔
اس سے قبل برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے بتایا تھا کہ پیر کی شب آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس واقعے میں کسی نقصان یا ماحولیاتی اثرات کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایل گایا کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اس کے انجن روم میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار عملے کے 23 افراد...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments