ڈھاکا: بنگلادیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔
رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا۔
سزائے موت پانے والوں میں:
عبیدالقادر
اے ایف ایم بہاؤ الدین نسیم
محمد علی عرفات
شیخ فضل شمس پراش
مینول حسین خان نکھل
صدام حسین
اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم اور بھارت مفرور ہونے والی حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ڈھاکا: بنگلادیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments