Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کے بیٹے کی شادی کے اخراجات پیوٹن کی قریبی شخصیت نے اٹھانے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ٹرمپ کے بیٹے کی شادی کے اخراجات پیوٹن کی قریبی شخصیت نے اٹھانے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی کے اخراجات پیوٹن کی قریبی شخصیت نے اٹھانے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق — September 15, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی بہاماس میں ہونے والی شادی کے اخراجات مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک روسی ارب پتی نے اٹھائے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جونیئر نے اپنی شادی کے اخراجات میں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ عمر کریملیو کے حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی بزنس مین عمر کریملیو روسی صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمر کریملیو نے شادی میں آتش بازی کے مظاہرے کے اخراجات کے علاوہ 2 نجی جزیروں میں سے ایک کی بکنگ کے لیے بھی رقم فراہم کی، اسی جزیرے پر شادی کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جبکہ مہمانوں کے قیام کا انتظام بھی وہیں کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی ادائیگیاں دبئی میں قائم ایک ایسے ادارے کے ذریعے کی گئیں جو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن سے منسلک ہے اور تنظیم اسے مالی لین دین کے لیے استعمال کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے بتایا ہے کہ مئی میں بہاماس کے جزیرے پر منعقدہ شادی کی تقریبات کی 2 راتوں کی میزبانی عزیز دوست عمر کریملیو نے کی تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ایک دوست کا غیر معمولی تحفہ تھا، جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی بہاماس میں ہونے والی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔

روسی کاروباری شخصیت کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کے اخراجات پر ٹرمپ خاندان پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے حوالے سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی بہاماس میں ہونے والی شادی کے اخراجات مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک روس...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn