National

چنئی میں پولس مڈبھیڑ میں بدنام گینگسٹر کی موت

چنئی میں پولس مڈبھیڑ میں بدنام گینگسٹر کی موت

چنئی، 18 ستمبر :) تمل ناڈو میں شمالی چنئی کے ویسارپڈی میں بدھ کے روز پولس کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک بدنام غنڈے کی موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق جب پولس کی خصوصی ٹیم قتل اور اقدام قتل سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کاکاتھوپ بالاجی کو گرفتار کرنے گئی تو اس نے پولس پر حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس پر پولس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی جس سے مجرم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بالاجی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری رویا پیٹہ اسپتال لے جایا گیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments