Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

کینیڈا کا ٹرمپ کو جواب، جھیل اونٹاریو کے کنارے ’اب اور ہمیشہ‘ کا بڑا بل بورڈ نصب

Admin
By Admin
Aug 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SUVENDU KO KAHIYE BURQA PEHEN KAR GHUMEIN, KALYAN BANERJEE

کینیڈا کا ٹرمپ کو جواب، جھیل اونٹاریو کے کنارے ’اب اور ہمیشہ‘ کا بڑا بل بورڈ نصب
کینیڈا کا ٹرمپ کو جواب، جھیل اونٹاریو کے کنارے ’اب اور ہمیشہ‘ کا بڑا بل بورڈ نصب — August 30, 2026
کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ’جھیل امریکا‘ رکھنے کے حکم کا طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔

اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ نے جھیل کے کینیڈین ساحل پر ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا، جس پر لکھا تھا کہ لیک اونٹاریو، اب اور ہمیشہ۔ بل بورڈ پر یہی پیغام فرانسیسی زبان میں بھی درج ہے۔

ڈگ فورڈ نے گریمس بی، اونٹاریو کے قریب بل بورڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جانے کے طویل عرصے بعد بھی اس جھیل کو ’لیک اونٹاریو‘ ہی کہا جائے گا۔

یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے امریکی وفاقی اداروں کو جھیل کا نام ’لیک امریکا‘ استعمال کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آیا ہے۔

کینیڈین رہنماؤں نے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید ردعمل کے بجائے طنز کا راستہ اختیار کیا۔

مانیٹوبا کے وزیر اعلیٰ واب کینیو نے ٹرمپ کا موازنہ ایک ایسے عمر رسیدہ راک بینڈ سے کیا جو کئی دہائیاں پرانا گانا دوبارہ مقبول بنانے کی کوشش کر رہا ہو۔

کینیڈا اور امریکا کے درمیان یہ تنازع دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، گزشتہ ہفتے تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، جبکہ کینیڈا نے آئندہ ماہ امریکی اقدامات کے جواب میں جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ’جھیل امریکا‘ رکھنے کے حکم کا طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn