امریکی گلوکارہ بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جسے مداح جے زی کے خلاف حالیہ جنسی ہراسانی کے الزامات سے جوڑ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی صارفین نے نشاندہی کی ہے کہ بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز، جو پہلے تقریباً 320 ملین تھے، اب کم ہوکر 313 ملین رہ گئے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ کمی جے زی پر الزامات کے بعد ان کی خاموشی پر تنقید کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ 8 دسمبر کو جے زی، جن کا اصل نام شون کارٹر ہے، پر ایک سول مقدمہ دائر کیا گیا، جس میں انہیں 2000 کی دہائی کے ایم ٹی وی وی ایم اے کے بعد ہونے والی پارٹی میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ اس مقدمے میں معروف موسیقار شان "ڈڈی" کومبز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جے زی نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وکیل ٹونی بزبی پر تنقید کی، جو متاثرین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ الزامات کے بعد جے زی نے اپنی بیوی بیونسے اور بیٹی بلیو آئیوی کارٹر کے ساتھ فلم مفاسا: دی لائن کنگ کے پریمیئر پر شرکت کی، جس پر مداح مزید حیران رہ گئے۔ جہاں بیونسے نے ان الزامات پر اب تک کوئی بیان نہیں دیا، وہیں ان کی والدہ ٹینا نولز نے ایک اور تنازع کو جنم دیا، جب انہوں نے ای بی سی 7 شکاگو کی رپورٹ کو "لائک" کیا، جس میں جے زی کے خلاف الزامات کا ذکر تھا۔ تاہم، ٹینا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، "میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ اگر آپ کو مجھ سے متعلق کچھ غیر معمولی نظر آئے تو سمجھ لیں یہ میں نہیں ہوں۔"
Source: Social Media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں