Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

بیونسے گریمی ایوارڈز کی 100 نامزدگیاں حاصل کرنیوالی پہلی گلوکارہ بن گئیں

Admin
By Admin
Nov 17, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بیونسے گریمی ایوارڈز کی 100 نامزدگیاں حاصل کرنیوالی پہلی گلوکارہ بن گئیں
بیونسے گریمی ایوارڈز کی 100 نامزدگیاں حاصل کرنیوالی پہلی گلوکارہ بن گئیں — November 17, 2026
معروف امریکی گلوکارہ بیونسے نے موسیقی کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

بیونسے گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں مجموعی طور پر 100 نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی فنکارہ بن گئیں۔

انہیں رواں سال ان کے گانے ’مارننگ ڈیو (ڈونک)‘ پر بہترین آر اینڈ بی سولو پرفارمنس کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا، جو ان کے میوزک کیریئر کی 100 ویں گریمی نامزدگی ہے۔

امریکی گلوکارہ نے 2024ء میں بھی گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اپنے شوہر و گلوکار جے زی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

اب انہوں نے مسلسل کامیابیوں کے بعد 100 نامزدگیوں کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

بیونسے صرف نامزدگیوں ہی نہیں بلکہ گریمی ایوارڈز جیتنے کے حوالے سے بھی تاریخ ساز ریکارڈ رکھتی ہیں۔

وہ اب تک مجموعی طور پر 35 گریمی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور اس اعزاز کے ساتھ گریمی ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب فنکارہ ہیں۔

امریکی گلوکارہ نے 2023ء میں سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ 2025ء میں اپنے البم ’کاؤ بوائے کارٹر‘ کے لیے پہلی مرتبہ البم آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

69 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 7 فروری 2027ء کو لاس اینجلس کے کرپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں منعقد ہو گی۔

اس تقریب میں بیونسے کو اپنی 100 ویں نامزدگی پر ایوارڈ جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔

معروف امریکی گلوکارہ بیونسے نے موسیقی کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn