Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا

Admin
By Admin
Oct 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا
کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا — October 25, 2026
خون کے سرطان میں مبتلا بنگلادیش کی انڈر 18 کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر مہدی حسن ہردوئے علاج کے لیے ڈھاکا منتقلی کے دوران ایمبولینس میں انتقال کرگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ ڈویژن کی انڈر 18 ٹیم کے رکن مہدی حسن ہردوئے خون کے سرطان میں مبتلا تھے، انہیں بہتر علاج کے لیے ڈھاکا منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے مہدی حسن ہردوئے کو چٹاگانگ کی جونیئر کرکٹ میں ایک باصلاحیت اور ابھرتا ہوا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال جولائی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے ان کے علاج کے لیے 5، 5 لاکھ ٹکا فراہم کیے تھے، تاہم طبی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

خون کے سرطان میں مبتلا بنگلادیش کی انڈر 18 کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر مہدی حسن ہردوئے علاج کے لیے ڈھاکا منتقلی کے دوران ایمبولینس میں انتقال کرگئے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn