Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

امن برقرار رکھنے کے بانڈ پر دستخط سے نیہا بورا کا انکار، جمہوری احتجاج کو دبانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام

Admin
By Admin
Oct 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امن برقرار رکھنے کے بانڈ پر دستخط سے نیہا بورا کا انکار، جمہوری احتجاج کو دبانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام
امن برقرار رکھنے کے بانڈ پر دستخط سے نیہا بورا کا انکار، جمہوری احتجاج کو دبانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام — October 25, 2026
نئی دہلی، 24 اکتوبر:طلبہ تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نیہا بورا نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ خصوصی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے 'امن بانڈ' (پیس بانڈ) پر دستخط نہیں کریں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان سے کس کا امن برقرار رکھنے کے لیے کہا جا رہا ہے ۔ ساتھ ہی الزام لگایا کہ ایسے اقدامات کا استعمال جمہوری احتجاجی مظاہروں کو دبانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
یہ پیش رفت ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی عرضی مسترد کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے ۔ اس عرضی میں انہوں نے پولیس کے اس نوٹس کو چیلنج کیا تھا، جس میں انہیں ضمانت دار کے ساتھ 10 ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر نیہا بورا کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، طلبہ رہنما نے واضح کیا کہ وہ امن بانڈ پر دستخط نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ''ایک طرف آئین ہمیں احتجاج کرنے کے حق سمیت کئی بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے ، جب کہ دوسری طرف امن بانڈ ہے ۔ جس انداز میں اس کا استعمال کیا جا رہا ہے ، اس پر دستخط کرنا ہمارے بنیادی حقوق کے خلاف ہوگا۔''
انہوں نے الزام لگایا کہ بظاہر امن بانڈ ایک معمول کی کارروائی دکھائی دے سکتا ہے ، لیکن اس کے ذریعے مظاہرین سے یہ یقین دہانی طلب کی جاتی ہے کہ وہ امن و امان میں خلل پیدا نہیں کریں گے ۔
طلبہ رہنما نے یہ الزام بھی لگایا کہ جب انہیں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچنا تھا، اس وقت مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے باہر انہیں خوف زدہ کرنے اور دھمکانے کے ارادے سے غنڈہ گردی کی گئی۔

نئی دہلی، 24 اکتوبر:طلبہ تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نیہا بورا نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ خصوصی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے 'امن بانڈ' (پیس بانڈ) پر دستخط نہیں ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn