نئی دہلی، 24 اکتوبر: ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔
ایئر انڈیا نے ہفتہ کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسافروں کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری میں بتایا کہ مغربی ایشیا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ریاض اور دمام سے آنے اور جانے والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں آئندہ 7 نومبر تک معطل رہیں گی۔ جب کہ جدہ سے آنے اور جانے والی پروازیں 31 اکتوبر تک معطل کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل ایک اور بڑی فضائی کمپنی انڈیگو نے بھی سعودی عرب میں سکیورٹی سے متعلق خدشات کے پیش نظر وہاں آنے اور جانے والی تمام پروازیں 31 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے ہفتہ کے روز جدہ، دمام اور مدینہ کے لیے پروازوں کی معطلی کی مدت بھی بڑھا کر 31 اکتوبر کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو اس نے ریاض سے آنے اور جانے والی پروازیں 31 اکتوبر تک، جب کہ جدہ، دمام اور مدینہ کی پروازیں 27 اکتوبر تک منسوخ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
ایئر انڈیا نے بتایا کہ جن مسافروں کے پاس 24 اکتوبر یا اس سے پہلے کی تاریخ کی کنفرم بکنگ ہے ، وہ اپنے سفر کی تاریخ تبدیل کرسکتے ہیں یا بکنگ منسوخ کرکے مکمل رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ تاریخ میں تبدیلی کے لیے مسافروں کو متبادل سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ریاض اور دمام سے آنے یا وہاں جانے والے ایئر انڈیا کے وہ مسافر، جن کے سفر کی اصل تاریخ 7 نومبر تک ہے ، سعودی عرب میں ایئر انڈیا کے کسی بھی فعال اسٹیشن سے آنے یا وہاں جانے کے لیے 21 نومبر تک کے سفر کی تاریخ میں ایک مرتبہ مفت تبدیلی کراسکتے ہیں۔ یہ سہولت دستیابی سے مشروط ہوگی۔
اسی طرح جدہ سے آنے یا وہاں جانے والے وہ مسافر، جن کے سفر کی اصل تاریخ 31 اکتوبر تک ہے ، سعودی عرب میں ایئر انڈیا کے کسی بھی فعال اسٹیشن سے آنے یا وہاں جانے کے لیے 14 نومبر تک کے سفر کی تاریخ میں ایک مرتبہ مفت تبدیلی کراسکتے ہیں۔ یہ سہولت بھی دستیابی سے مشروط ہوگی۔
ریاض اور دمام کے روٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے وہ مسافر، جنہوں نے 24 اکتوبر یا اس سے پہلے بکنگ کرائی ہے اور جن کے سفر کی اصل تاریخ 7 نومبر تک ہے ، سعودی عرب، بحرین یا ہندوستان میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے کسی بھی فعال اسٹیشن سے آنے یا وہاں جانے کے لیے 21 نومبر تک کے سفر کی تاریخ میں ایک مرتبہ مفت تبدیلی کراسکتے ہیں۔ یہ سہولت دستیابی کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔
اسی طرح جدہ کے روٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے وہ مسافر، جنہوں نے 24 اکتوبر یا اس سے پہلے بکنگ کرائی ہے اور جن کے سفر کی اصل تاریخ 31 اکتوبر تک ہے ، سعودی عرب، بحرین یا ہندوستان میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے کسی بھی فعال اسٹیشن سے آنے یا وہاں جانے کے لیے 14 نومبر 2026 تک کے سفر کی تاریخ میں ایک مرتبہ مفت تبدیلی کراسکتے ہیں۔
نئی دہلی، 24 اکتوبر: ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments