ابوظہبی: بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ لے جانے کی وجہ بتا دی۔ ابوظہبی میں ایوارڈ فنکشن کی تقریب سے قبل ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تصاویر بنوانے ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہرجگہ آرادھیا بچن کو لے کر کیوں جاتی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کیونکہ آرادھیا میری بیٹی ہے۔ میں جہاں بھی جاؤں گی یہ میرے ساتھ رہے گی اور جائے گی۔ ایک ہفتے قبل پیرس فیشن ویک میں بھی آرادھیا بچن نے ایشوریا رائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔ آرادھیا بچن ہمیشہ تمام نجی اور شوبز تقریبات میں ایشوریا رائے کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ متعدد افراد نے کم عمری سے ہی آرادھیا بچن کو گلیمرس تقریبات میں ساتھ لے جانے پر ایشوریا رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا سے سوال کیا تھا کہ جب آرادھیا ہر وقت آپ کے ساتھ بیرون ملک گھومتی رہتی ہے تو پڑھائی کس وقت کرتی ہے۔
Source: Social Media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں