بالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا ازدواجی تعلق گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور یہ افواہیں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں۔ کچھ روز قبل میڈیا پر اسٹار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک اور بالی وڈ اداکارہ نمرت کورکا مبینہ غیر ازدواجی تعلق بتایا گیا تاہم اداکارہ نے اس تعلق کی مکمل طور پر تردید کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں کہ ایشوریا ابھیشیک جلد ہی ایک دوسرے سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہونے کا اعلان کریں گے ، فی الحال دونوں کے خاندان کا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے دوران بگ بی امیتابھ بچن بھی اپنے کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے سیزن 16 میں اپنی بہو ایشوریا اور پوتی آرادھیا کا نام تک لینے سے گریز کرنے لگے ہیں ۔ حال ہی میں شو کی ایک ایپی سوڈ میں بگ بی نے بالی وڈ فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے مقبول گانے 'کجرا رے' پر بات کی۔ اس دوران امیتابھ نے ابھیشیک اور رانی مکھرجی کا ذکر کیا لیکن گانے میں مرکزی کردار نبھانے والی اپنی بہو ایشوریا کا ذکر حتیٰ کہ نام لینے سے بھی گریز کیا۔ دوسری جانب ایک ایپی سوڈ میں بگ بی نے نواسے نواسیوں کا ذکر کرتے ہوئے نویا اور اگستیہ کا نام تو لیا لیکن آرادھیا کا ذکر بھی نہیں کیا۔ میڈیا کے مطابق امیتابھ کے اس عمل نے اسٹار کپل کے درمیان علیحدگی سے متعلق نئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
Source: social media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے