دبئی، 30 اگست : اوپنر شیفالی ورما (64) کی شاندار نصف سنچری اور نندنی شرما و دیپتی شرما کی تین، تین وکٹوں کی قیادت میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندستان نے ویمنز ایشیا کپ میں اتوار کو گروپ بی کے میچ میں تھائی لینڈ کو 94 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔
ہندستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کا عزت دارانہ اسکور بنانے کے بعد تھائی لینڈ کی پوری ٹیم کو 16.1 اوورز میں 65 رنز پر آ¶ٹ کر دیا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے نانناپات کونچارونکائی نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے اور وہ واحد بلے باز رہیں جو دو ہندسوں تک پہنچ سکیں۔ نندنی شرما نے 18 رنز دے کر 3 وکٹ، شری چرنی نے 10 رنز دے کر 2 وکٹ اور دیپتی شرما نے صرف ایک رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے ۔ کرانتی گا¶ڑ کو 26 رنز کے عوض ایک وکٹ ملا۔
شیفالی کی جارحانہ نصف سنچری سے ایک وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہندستان 200 رنز کے اسکور تک بھی پہنچ سکتا ہے ، لیکن بعد میں ٹیم کے آل آ¶ٹ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ تاہم کرانتی گا¶ڑ اور شری چرنی نے مل کر یہ نوبت نہیں آنے دی اور ہندوستانی اسکور کو 150 کے پار پہنچا دیا۔ تھائی لینڈ نے عمدہ فیلڈنگ کی اور کچھ اچھے کیچ لینے کے ساتھ ساتھ اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما کو رن آ¶ٹ بھی کیا۔ سولی پورن لا¶می نے تھائی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 3 وکٹ جبکہ سنیڈا چتروانگرتنا نے 2 وکٹ حاصل کئے ۔
ہندوستان کی جانب سے شیفالی نے 36 گیندوں پر 64 رنز بنائے ، جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔ پرتیکا راول نے 22، مندھانا نے 19 اور بھارتی پھولمالی نے 13 رنز کا تعاون دیا۔ آخر میں کرانتی گا¶ڑ نے 8 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے اہم ناقابل شکست 15 رنز بنا کر ہندستان کو 159 رنز تک پہنچایا۔اگرچہ تھائی لینڈ نے ہندستان کو 160 سے کم رنز پر روک کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بعد میں اس کے بلے بازوں نے مایوس کیا۔
اوپنر شیفالی ورما (64) کی شاندار نصف سنچری اور نندنی شرما و دیپتی شرما کی تین، تین وکٹوں کی قیادت میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندستان نے ویمنز ایشیا کپ میں اتوار کو ت...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments