Entertainment

علی ظفر نے سعودی عرب میں تاریخ کا سب سے بڑا کنسرٹ کردیا

علی ظفر نے سعودی عرب میں تاریخ کا سب سے بڑا کنسرٹ کردیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔ دارالحکومت ریاض میں علی ظفر کے کنسرٹ میں 1 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ علی ظفر نے وزارت اطلاعات و ثقافت سعودی عرب کی دعوت پر السویدی پارک میں جاری ریاض سیزن میں پرفارم کیا۔ اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے پر لوگوں کا بےحد مشکور ہوں، یہاں میں عوام کی محبت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ علی ظفر کا کنسرٹ ریاض سیزن میں اب تک کا سب سے بڑا کنسرٹ بن گیا، انہوں نے اپنے مشہور گیت پیش کر کے محفل لوٹ لی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments