نئی دہلی، 12 جون :کانگریس نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے سے قبل اشتعال انگیز بیان دینے والے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو یو ایس آرمی ڈے میں شرکت کے لیے مدعو کرنا انتہائی تشویشناک اور ہندستان کی اسٹریٹجک ناکامی کی علامت ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ سے آنے والی ایسی خبریں ہماری سفارتکاری کی پوزیشن کے لیے حیران کن ہیں اور اس طرح مضبوط سفارت کاری کو کمزور ہوتے دیکھنا تشویشناک ہے، اس لیے حکومت کو اس معاملے میں فوری طور پر کل جماعتی میٹنگ اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانا چاہیے۔ کانگریس میڈيا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جےرام رمیش نے آج یہاں پریس بیان میں کہا، "یہ خبر آئی ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس آرمی ڈے (14 جون) کے موقع پر منعقد ہونے والی رسمی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ خبر سفارتی اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے ہندوستان کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے عین قبل اشتعال انگیز اور شرر انگیز زبان استعمال کی تھی- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کی نیت کیا ہے؟ حال ہی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا 'بہادر شراکت دار' ہے۔ مودی سرکار کہہ رہی ہے کہ آپریشن سندور ابھی جاری ہے، ایسے میں پاکستانی آرمی چیف کی یو ایس آرمی ڈے میں بطور مہمان شرکت یقیناً تشویشناک بات ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مسلسل ایسے بیانات دے رہی ہے جس کا مطلب صرف یہ لیا جاسکتا ہے کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی سطح پر رکھ کر دیکھ رہا ہے۔ وزیر اعظم ابھی امریکہ سمیت پوری دنیا کو دہشت گردی کی حمایت میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کرنے کے بعد واپس آنے والے کل جماعتی وفود کا خیرمقدم کر رہے ہیں اور اسی دوران واشنگٹن ڈی سی سے ایسی خبریں آرہی ہیں جس سے ہندوستان کی سفارتی پوزیشن مزید ہیچ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اب اپنی ضد اور وقار کی فکر چھوڑ کر کل جماعتی اجلاس اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانا چاہئے تاکہ ملک واضح طور پر اپنی اجتماعی خواہش کا اظہار کر سکے اور ملک کے سامنے ٹھوس روڈ میپ پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کئی دہائیوں کی سفارتی پیش رفت کو اتنی آسانی سے کمزور نہیں ہونے دیا جا سکتا۔
Source: uni urdu news service
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ