شیلانگ: مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے تاجر راجہ رگھونشی کی موت کے معاملے میں میگھالیہ پولیس نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سونم رگھونشی نے اپنے شوہر راجہ کی موت کو ایک حادثہ یا خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاکہ قتل کے جرم کو چھپایا جا سکے۔ پولیس کے مطابق راجہ کی موت دوپہر تقریباً ایک سے ڈیڑھ بجے کے درمیان ہوئی، جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے 2 بج کر 15 منٹ پر ایک پوسٹ کی گئی۔ شک ہے کہ یہ پوسٹ سونم نے راجہ کے فون سے کی اور پھر فون کو راجہ کے ساتھ کھائی میں پھینک دیا۔ اس عمل نے سونم کی نیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ فی الحال سونم رگھونشی سمیت پانچ ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ان تمام کے درمیان تعلقات اور بات چیت کی نوعیت کو لے کر تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) سونم سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے اور 13 اہم سوالات کی بنیاد پر اس کی نیت، سازش اور کردار کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سونم سے پوچھا گیا کہ ہنی مون کے لے میگھالیہ کے سفر کا منصوبہ کب بنایا گیا؟ واپسی کی ٹکٹ کیوں نہیں لی گئی؟ کیا یہ پہلے سے سوچا گیا منصوبہ تھا؟ مزید برآں، پولیس نے راج کُشواہا سے سونم کے تعلقات پر بھی سوالات کیے، کیونکہ دونوں کے درمیان متواتر رابطے کے ثبوت ملے ہیں۔ چیٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہنی مون کے دوران بھی سونم راج سے رابطے میں تھی۔ پولیس نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ سونم اور راجہ کے ساتھ میگھالیہ میں موجود تین ہندی بولنے والے افراد کون تھے، جنہیں 23 مئی کو ماؤلاکھیات میں سونم کے ساتھ دیکھا گیا۔ مقامی گائیڈ البرٹ پی ڈی نے پولیس کو بتایا کہ سونم نے 22 اور 23 مئی کو اس کی خدمات لینے سے انکار کر دیا، جو مشکوک بات ہے۔ البرٹ کے مطابق جن تین افراد کو سونم نے اس کے پاس آنے سے روکا، وہی بعد میں راجہ کی موت سے جڑے پائے گئے۔ پولیس کے مطابق راجہ کی اسمارٹ واچ اور فون سے ملنے والی لوکیشنز ان تینوں افراد کے ساتھ ملتی ہیں۔ مزید یہ کہ سونم کے زیورات جوں کے توں تھے لیکن راجہ کا تقریباً 10 لاکھ روپے کا سونا غائب ہے۔ پولیس نے سونم سے پوچھا کہ کیا یہ سب سازش کا حصہ تھا؟ کیا یہ سب پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا؟ راجہ کی والدہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ راجہ میگھالیہ نہیں جانا چاہتا تھا اور سونم کے دباؤ میں گیا۔ شادی کی ویڈیوز میں سونم کی بےرغبتی اور اداسی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس نے سوال اٹھایا کہ اگر وہ خوش نہیں تھی تو اس نے شادی کیوں کی؟ کیا راج کُشواہا کے ساتھ مل کر سونم نے راجہ کو قتل کرنے کی سازش رچی؟ رپورٹ کے مطابق، پولیس کے پاس موجود ثبوتوں کی بنیاد پر سونم اور راج کُشواہا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
Source: social media
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ