National

بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

بنکاک، 13 جون : ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس نے جمعہ کو تھائی لینڈ کے ریسورٹ جزیرے فوکیٹ سے دہلی کے لیے پرواز کی تھی، بم کی دھمکی ملنے کے بعد اسے واپس ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ فوکیٹ ہوائی اڈے کے افسران نے یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 379 کو بعد میں بحفاظت اتار لیا گیا۔ تھائی لینڈ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارے کی ہنگامی حالت میں لینڈنگ کے بعد مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد اس کے اندر سے کوئی بم نہیں ملا۔ تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے کے افسران اس مسافر سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جس نے ہوائی جہاز پر بم کی دھمکی والا نوٹ دکھایا تھا۔ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ فلائٹ ٹریکر فلائٹ رڈار 24 کے مطابق، طیارہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے فوکیٹ ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوا۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد جہاز نے بحیرہ انڈمان کے گرد چکر لگایا اور ہنگامی حالت میں ہوائی اڈے پر بحفاظت واپس اترگیا۔ اس سے قبل جمعرات کو ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ ی

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments