National

بجلی کا جھٹکا لگنے سے 3 مزدور موقع پر ہی ہلاک، 04 جھلسے

بجلی کا جھٹکا لگنے سے 3 مزدور موقع پر ہی ہلاک، 04 جھلسے

گوٹیگاؤں، 13 جون ; مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے گوٹیگاؤں میں آج بجلی کا جھٹکا لگنے سے تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شادی کی تیاریوں کے تحت ضلع ہیڈکوارٹر سے 50 کلومیٹر دور تحصیل گدرواڑا میں شادی کے باغ میں جھولا لگانے کا کام کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد یہ جھولا اوپر سے آنے والی ہائی وولٹیج 11 کے وی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے تین مزدور موقع پر ہی ہلاک اور چار جھلس گئے۔ جھلسنے والے افراد کو علاج کے لیے گدرواڑہ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مرنے والوں کی شناخت میں مصروف ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments