National

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی

نئی دہلی، 13 جون: ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ملک میں کورونا انفیکشن کے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی ہے ۔ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 23 نئے متاثرین سامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کے روز ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 7154 تک پہنچ گئی تھی۔ وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے ۔ اگرچہ یہ وائرس اب ہنگامی خطرہ نہیں ہے ، تاہم وزارت صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کورونا انفلوئنزا کی طرح موسمی طور پر پھیلتا رہتا ہے ۔ سال 2025 کے آغاز سے اب تک تقریباً 10,976 افراد اس وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، انفیکشن کا پھیلا¶ نئی اقسام، خاص طور پر ایل ایف.7، ایکس ایف جی، جے این.1 اور حال ہی میں شناخت شدہ این بی.1.8.1 ذیلی اقسام کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ یہ اقسام ابھی زیر تفتیش ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ تین ریاستوں [؟] تریپورہ، میزورم اور اروناچل پردیش میں کورونا انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ کیرالہ، دہلی، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست رہی ہے ، لیکن آج صبح تک 110 کی کمی کے باوجود، اس کی تعداد 2055 پر برقرار ہے اور قومی راجدھانی میں متاثرین کی کل تعداد تقریباً 26 گھٹ کر 714 ہو گئی ہے ۔ گجرات میں 77 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1358 ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 747 زیر علاج مریض ہیں، مہاراشٹر میں 629، کرناٹک میں 395، تمل ناڈو میں 220، اتر پردیش میں 251، راجستھان میں 173، ہریانہ میں 88، آندھرا پردیش میں 117، مدھیہ پردیش میں 100، چھتیس گڑھ میں 42، بہار میں 343، پنجاب میں 29، جموں و کشمیر میں 12، جھارکھنڈ میں 24، آسام میں 20، تلنگانہ میں 11، پڈوچیری میں 12، اتراکھنڈ اور گوا میں چار، چار، لداخ میں تین، چنڈی گڑھ میں دو اور ہماچل پردیش میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments