ممبئی، 13 جون : ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خوفزدہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کا ا حساس انڈیکس سینسیکس 573.38 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81,118.60 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 169.60 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24718.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.32 فیصد گر اوٹ سے 45,681.28 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.30 فیصد گر کر 53,370.29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای میں کل 4123 کمپنیوں میں سے 2469 میں فروخت کا غلبہ رہا جبکہ 1516 میں خریداری ہوئی، جبکہ 138 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر کاروبار کے لیے درج کمپنیوں کے کل 2964 حصص میں سے 1824 میں گراوٹ ہوئی، 1059 میں اضافہ ہوا، جبکہ 81 میں استقرار درج کیا گیا۔ ہیلتھ کیئر اور ریئلٹی کے علاوہ ، بی ایس ای میں 19 دیگر مجموعوں میں فروخت درج کی گئی۔ اس کی وجہ سے کموڈٹیز میں 0.58، سی ڈی میں 0.40، توانائی میں 0.63، ایف ایم سی جی میں 0.94، مالیاتی خدمات میں 0.85، انڈسٹریز میں 0.05، آئی ٹی میں 0.09، ٹیلی کام میں 0.67، یوٹیلٹیز میں 0.91، آٹو میں 0.91، گڈز میں 0.01، کنزیومر ڈیوربل میں 0.49، میٹلز 0.81، آئل اینڈ گیس میں 0.57، پاور میں 0.75، ٹیک میں 0.08، سروسز میں 2.06 اور فوکسڈ آئی ٹی گروپ کے حصص میں 0.01 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔ اس دوران، عالمی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.42 فیصد، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 1.49 فیصد، جاپان کے نکئی میں 0.89 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.59 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.75 فیصد کی گراوٹ درج ہوئی۔
Source: uni news
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ