National

ہندستان  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز

ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز

اقوام متحدہ کے مطابق ہندستان ان 19 ممالک میں شامل ہے، جنھوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد پر ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ اس درمیان 148 ممالک نے اس غیر پابند قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جس میں محصور فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی جنگ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم دسمبر 2023 میں ہندستان ان 153 ممالک میں شامل تھا جنھوں نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ پھر نئی دہلی نے جولائی 2024 میں بھی غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں اپنی درخواست کا اعادہ کیا تھا۔ دریں اثنا اسرائیل اور امریکہ ان 12 ممالک میں شامل ہیں، جنھوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ قرارداد میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے زیر حراست باقی ماندہ یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کے مطالبات کا اعادہ کیا گیا تھا۔ قرارداد میں غزہ میں فاقہ کشی اور وہاں امداد سے انکار کو جنگی حربوں کے طور پر استعمال کرنے کی بھی مذمت کی گئی اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھائے اور تمام سرحدی گزرگاہوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کھول دے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments