National

پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

پٹھان کوٹ، 13 جون:) ہندستانی فضائیہ کے اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹر نے جمعہ کے روز ضلع پٹھان کوٹ کے ننگل پور تھانہ علاقے میں واقع گاؤں ہلیڑ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہیلی کاپٹر نے پٹھانکوٹ ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کیا تھا اور گاؤں کے کھلے میدان میں غیر طے شدہ لینڈنگ کی۔ مقامی لوگوں نے ہیلی کاپٹر کو اترتے ہوئے دیکھا اور موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سکیورٹی پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے، موقع پر موجود سینئر حکام نے فی الحال صورتحال پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments