National

ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ

ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ

سری نگر، 13 جون: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ہم پر بھی اثرات پڑیں گے خاص طور پر لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'ایران پر اسرائیلی حملے سے ہم پر بھی اثرات پڑیں گے،ایندھن کی قیمتوں، اسٹاک مارکیٹ خاص کر لوگوں کے جذبات پر اثرات پڑیں گے'۔ان کا کہنا تھا: 'جہاں تک میں جانتا ہوں تو ایران نے اسرائیل کو حملہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی اسرائیل نے اپنی مرضی سے حملہ کیا'۔ عمر عبداللہ نے کہا: 'اسرائیل نے وہی کیا جو روس نے یوکرین کے ساتھ کیا، روس کے خلاف آواز اٹھائی گئی لیکن ایران پر حملہ ہوا تو تو دنیا کی بڑی طاقتیں امریکہ، یورپ نے اگر خاموشی اختیار کی تو وہ افسوسناک ہے'۔انہوں نے کہا: 'اگر روس کے معاملے میں ایک ملک کا دوسرے ملک پر حملہ کرنا غلط ہے تو اسرائیل کا ایران پر حملہ بھی جائز نہیں ہے'۔ احمد آباد میں جہاز کو پیش آئے حادثے کے بارے میں ان کا کہنا تھا: 'یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس میں صرف ایک مسافر بچ گیا'۔انہوں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments