National

‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’

‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’

نئی دہلی، 12 جون : ہندستان نے بنگلہ دیش میں گرودیورویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر اسلامی انتہا پسندوں کے حملے اور اسے منہدم کرنے کے واقعے کو بنگلہ ثقافت اور ورثے کو مٹانے کی کوشش قرار دیا ہے اور محمد یونس کی عبوری حکومت سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں معمول کی بریفنگ میں بنگلہ دیش کے واقعات پر پوچھے جانے پر کہا، “ہم 8 جون کو گرودیورویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر بھیڑ کے ذریعے کیے گئے اس گھنا¶نے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر ‘رویندرکچہری باڑی’ کہلانے والا یہ گھر بنگلہ دیش کے ضلع سراج گنج میں واقع ہے ۔ یہ پرتشدد عمل نوبل انعام یافتہ شخصیت کی یادگار اور بنگلہ دیش میں ان کے اپنائے گئے جامع فلسفے اور تعلیمات کی توہین ہے ۔” ترجمان نے کہا، “یہ حملہ انتہا پسندوں کی طرف سے رواداری کے علامات کو مٹانے اور بنگلہ دیش کی ہم آہنگ ثقافت اور ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے کی منظم کوششوں کا حصہ ہے ۔ ہم عبوری حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسندوں کو لگام دے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments