انڈیا ایئر کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زندہ بچ جانے والے یہ مسافر برطانوی شہری ہیں جنھوں نے اس حادثے سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بھی بتائی ہیں۔ احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ میں الیون اے سیٹ پر ایک مسافر اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔ جی ایس ملک نے کہا ہے کہ زندہ بچ جانے والے مسافر اس وقت ’ہسپتال میں زیر علاج ہیں‘۔ حکام کی طرف سے پہلے شیئر کیے گئے فلائٹ کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ سیٹ الیون اے پر سوار مسافر وشواش کمار رمیش تھے جو برطانوی شہری ہیں۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ انھوں نے وشواش سے ہسپتال میں بات کی ہے۔ اس زندہ بچ جانے والے مسافر نے میڈیا سے اپنا بورڈنگ پاس شیئر کیا جس پر ان کا نام اور سیٹ نمبر الیون اے درج تھی۔ اس مسافر نے اس حادثے کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب بہت جلدی میں ہوا۔‘
Source: social media
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ