National

ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا

ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا

ممبئی : ایئر انڈیا نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے اراکین کے رشتہ داروں کو احمد آباد لے جانے اور واپس لانے کے لیے دہلی اور ممبئی سے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایئر لائن نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات فراہم کیں۔ پروازوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں: IX 1555 دہلی-احمد آباد، روانگی کا وقت: 12 جون رات 11 بجے IX 1556 احمد آباد-دہلی، روانگی کا وقت: 13 جون رات 1 بج کر 10 منٹ AI 1402 ممبئی-احمد آباد، روانگی کا وقت: 12 جون رات 11 بجے AI 1409 احمد آباد-ممبئی، روانگی کا وقت: 13 جون رات 1 بج کر 15 منٹ ایئر لائن نے کہا ہے کہ دہلی اور ممبئی میں مسافروں اور عملے کے جو قریبی رشتہ دار ان پروازوں کے ذریعے جانا چاہتے ہیں، وہ ہاٹ لائن نمبر18005691444 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، جو قریبی رشتہ دار بیرون ممالک سے آ رہے ہیں اور احمد آباد جانا چاہتے ہیں، وہ ہاٹ لائن 918062779200 پر کال کر سکتے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments