National

پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال

پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال

نئی دہلی، 12 جون : امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شراکت دار قرار دینے اور امریکی آرمی ڈے پریڈ میں پاکستانی فوج کے سربراہ کو مدعو کیے جانے پر طنز کرتے ہوئے ہندوستان نے اسے یاد دلایا کہ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کے سرغنہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے پاکستان میں چھپے ہونے کی اطلاع دینے والا شخص اب بھی پاکستانی فوج کی قید میں ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں امریکی فوجی حکام کے بیانات اور پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کو امریکی آرمی ڈے پریڈ میں بلانے کے پیچھے امریکی موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، "پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ پہلگام حملہ سرحد پار دہشت گردی کی تازہ ترین مثال ہے ۔ میں آپ کو یاد دلانا چاہوں گا کہ حال ہی میں 26/11 کی سازش کرنے والے تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کی گئی تھی۔ ظاہر ہے ، ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں بھولا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی تھی۔ یہ اہم ہے کہ وہ شخص - ڈاکٹر شکیل آفریدی - جس نے اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے میں مدد کی تھی، اب بھی پاکستانی فوج کی قید میں ہے ۔" امریکہ کے کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف افراتفری اور پرتشدد مظاہروں اور وہاں رہنے والے تارکین وطن ہندوستانیوں کی حفاظت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مسٹرجیسوال نے کہا، "ہم واقعات سے آگاہ ہیں۔ حکومت ہند بیرون ملک ہندستانی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments