نئی دہلی 12 جون : اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ پر مبنی خوردہ افراط زر اس سال مئی میں 2.82 فیصد کی چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا، جبکہ اس سال اپریل میں یہ 3.16 فیصد اور مئی 2024 میں 4.8 فیصد تھی،مئی 2019 میں یہ 3.05 فیصد رہی تھی۔ جمعرات کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے محاذ پر عام لوگوں کے لیے ریلیف کی خبر ہے ۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نرمی کے باعث خوردہ مہنگائی چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ مئی کے مہینے میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد پر آگئی۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں خوراک کی افراط زر کی شرح 0.99 فیصد رہی جو ایک سال پہلے کے اسی مہینے میں 8.69 فیصد سے بہت کم ہے ۔ مئی 2025 کی غذائی مہنگائی کا یہ اعداد و شمار اکتوبر 2021 کے بعد سب سے کم ہے ۔ این ایس او نے بیان میں کہا کہ مئی 2025 میں بنیادی مہنگائی اور غذائی افراط زر میں کمی کی بنیادی وجہ دالوں اور اس کی مصنوعات، سبزیوں، پھلوں، اناج اور اس کی مصنوعات، گھریلو سامان اور خدمات، چینی اور کنفیکشنری اور انڈے کی قیمتوں میں کمی اور سازگار بنیادی اثر ہے ۔ دیہی مہنگائی مئی میں 2.59 فیصد رہی جو کہ اپریل میں 2.92 فیصد تھی۔ مئی 2025 میں شہری مہنگائی 3.07 فیصد رہی جو کہ اپریل 2025 میں 3.36 فیصد تھی۔ دیہی اشیائے خوردونوش کی افراط زر 0.95 فیصد اور شہری خوراک کی افراط زر 0.96 فیصد رہی۔
Source: uni news
بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم
مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک
ایران ہندستان کا پرانا دوست، مشرق وسطیٰ کی جنگ پر سونیا گاندھی نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم مودی
’جس سے جواب چاہیے تھا وہی ثبوت مٹا رہا، ظاہر ہے کہ میچ فکس ہے‘، الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی پھر حملہ آور
ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کی انٹری، محبوبہ مفتی نے او آئی سی اور پاکستان کو بنایا نشانہ
پہلگام حملے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو ملزم گرفتار: این آئی اے
ہندستان نے او آئی سی میں پاکستان پاکستان اسپانسرڈ بیان پرکی سخت تنقید
عصمت دری کی شکار لڑکی نے جراثیم کش دوا پی کر کی خودکشی
نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر باپ کے بیٹی کی پٹائی کرنے سے بیٹی کی موت
گائے کے گوشت آمیز نوڈلس فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج
ممبئی میں بچوں کی نظروں کے سامنے باپ نے انکی ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا
ضمنی الیکشن میں تین میں سے 2 سیٹوں پرکیجریوال کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی، کانگریس اور ٹی ایم سی کی ایک ایک سیٹوں پرکامیابی
لدھیانہ ویسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی شروع، اے اے پی امیدوار 2482 ووٹوں سے آگے