لدھیانہ، 23 جون : پنجاب میں لدھیانہ مغربی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ضمنی انتخاب 19 جون کو ہوا تھا۔ گنتی کا عمل 14 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا۔ گنتی خالصہ کالج فار ویمن میں سخت سیکورٹی کے درمیان ہو رہی ہے۔ یہ سیٹ جنوری میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے گرپریت بسی گوگی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن میں 14 امیدواروں نے مقابلہ کیا اور 51.33 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ گنتی کے دو راؤنڈ کے بعد، اے اے پی امیدوار سنجیو اروڑا اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار بھارت بھوشن آشو پر 2482 ووٹوں سے آگے تھے۔ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی اہم سیاسی جماعتیں عام آدمی پارٹی، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شرومنی اکالی دل تھیں۔ اے اے پی نے 61 سالہ راجیہ سبھا ممبر اور لدھیانہ میں مقیم صنعت کار سنجیو اروڑہ کو نامزد کیا جو اپنے سماجی بہبود کے کاموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے 51 سالہ بھارت بھوشن آشو، سابق وزیر اور پنجاب کانگریس کے ورکنگ صدر کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔ بی جے پی کے امیدوار سینئر لیڈر جیون گپتا تھے۔ مسٹر گپتا پارٹی کی پنجاب یونٹ کی کور کمیٹی کے رکن ہیں۔ شرومنی اکالی دل نے لدھیانہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وکیل پروپکر سنگھ گھمن کو اپنا نمائندہ منتخب کیا۔
Source: uni urdu news service
بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم
مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک
ایران ہندستان کا پرانا دوست، مشرق وسطیٰ کی جنگ پر سونیا گاندھی نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم مودی
’جس سے جواب چاہیے تھا وہی ثبوت مٹا رہا، ظاہر ہے کہ میچ فکس ہے‘، الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی پھر حملہ آور
ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کی انٹری، محبوبہ مفتی نے او آئی سی اور پاکستان کو بنایا نشانہ
پہلگام حملے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو ملزم گرفتار: این آئی اے
ہندستان نے او آئی سی میں پاکستان پاکستان اسپانسرڈ بیان پرکی سخت تنقید
عصمت دری کی شکار لڑکی نے جراثیم کش دوا پی کر کی خودکشی
نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر باپ کے بیٹی کی پٹائی کرنے سے بیٹی کی موت
گائے کے گوشت آمیز نوڈلس فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج
ممبئی میں بچوں کی نظروں کے سامنے باپ نے انکی ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا
ضمنی الیکشن میں تین میں سے 2 سیٹوں پرکیجریوال کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی، کانگریس اور ٹی ایم سی کی ایک ایک سیٹوں پرکامیابی
لدھیانہ ویسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی شروع، اے اے پی امیدوار 2482 ووٹوں سے آگے