اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں امریکہ کے کود پڑنے سے پوری دنیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس کے دھماکہ خیز نتائج سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں امریکہ کی اس کارروائی کا اثر شیئر بازار پر بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ اتوار کو ایران کے جوہری ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے کے بعد ہفتہ کے پہلے دن ایشیائی بازاروں میں سستی دیکھی گی۔ ہندوستانی شیئر بازار بھی کھلتے ہی بکھر گیا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس کھلتے ہی 844 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا، تو وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بھی 256 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ اس درمیان ٹیک شیئروں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور لارج کیپ میں شامل انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک اور ٹیک مہندرا کے شیئر گراوٹ کے ساتھ کھلے۔ گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن شیئر بازار میں زوردار تیزی دیکھنے کو ملی تھی لیکن یہ پیر تک جاری نہیں رہ سکی اور سینسیکس-نفٹی دونوں انڈیکس ریڈ زون میں کھلے۔ بی ایس ای سینسیکس اپنے گزشتہ بند 82,404.17 کے مقابلے میں بُری طرح پھسل کر 81,704,07 کی سطح پر کھلا اور کچھ ہی منٹوں میں تیزی سے پھسلتے ہوئے 844 پوائنٹس تک ٹوٹ گیا اور 81,556 پر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ این ایس ای نفٹی کی بات کی جائے تو یہ انڈیکس بھی اپنے گزشتہ بند 25,112.40 کے مقابلے میں ٹوٹ کر 24.,939.75 پر کھلا اور سینسیکس کے قدم سے قدم ملا کر چلتے ہوئے پھسلتا چلا گیا۔ محض 10 منٹ کے کاروبار کے دوران ہی نفٹی 256 پوائنٹس سے گر کر 24,853 کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
Source: social media
بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم
مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک
ایران ہندستان کا پرانا دوست، مشرق وسطیٰ کی جنگ پر سونیا گاندھی نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم مودی
’جس سے جواب چاہیے تھا وہی ثبوت مٹا رہا، ظاہر ہے کہ میچ فکس ہے‘، الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی پھر حملہ آور
ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کی انٹری، محبوبہ مفتی نے او آئی سی اور پاکستان کو بنایا نشانہ
پہلگام حملے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو ملزم گرفتار: این آئی اے
ہندستان نے او آئی سی میں پاکستان پاکستان اسپانسرڈ بیان پرکی سخت تنقید
عصمت دری کی شکار لڑکی نے جراثیم کش دوا پی کر کی خودکشی
نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر باپ کے بیٹی کی پٹائی کرنے سے بیٹی کی موت
گائے کے گوشت آمیز نوڈلس فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج
ممبئی میں بچوں کی نظروں کے سامنے باپ نے انکی ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا
ضمنی الیکشن میں تین میں سے 2 سیٹوں پرکیجریوال کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی، کانگریس اور ٹی ایم سی کی ایک ایک سیٹوں پرکامیابی
لدھیانہ ویسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی شروع، اے اے پی امیدوار 2482 ووٹوں سے آگے