چارریاستوں کی پانچ سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دو سیٹوں پرجیت حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب کی لدھیانہ مغرب پر کامیابی حاصل کی وہیں گجرات کے وسابدر سیٹ پربھی جیت حاصل کرکے اپنی پکڑبنائے رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔ جبکہ گجرات کی ایک دوسری کڈی سیٹ پربی جے پی کو جیت ملی ہے۔ کیرلا کی نیلامبورسیٹ پرکانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔ مغربی بنگال کے نادیا ضلع میں کالی گنج سیٹ پرترنمول کانگریس نے جیت حاصل کی۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نصیرالدین احمد کے انتقال کے بعد یہاں ضمنی الیکشن کرانا پڑا تھا۔ ٹی ایم سی نے مرحوم نصیرالدین کی بیٹی الیفا احمد کو میدان میں اتارا تھا۔ لدھیانہ مغرب اور گجرات کے وسابدر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کے لئے کسی سنجیونی سے کم نہیں ہے۔ دراصل، پانچ ماہ پہلے عام آدمی پارٹی کو تب بڑا جھٹکا لگا تھا، جب اسے دہلی میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج اور ستیندر جین سمیت تمام بڑے لیڈران ہارگئے۔ سیاسی ماہرین ماننے لگے کہ عام آدمی پارٹی کا پھر سے واپسی کرنا مشکل ہے۔ اس کے بعد ہی عام آدمی پارٹی کی توجہ تنظیم کے ساتھ پنجاب اور گجرات پر مرکوز ہوگئی۔ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا سمیت تمام بڑے لیڈران ضمنی الیکشن کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔ پارٹی نے الیکشن کے اعلان سے بہت پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجیو اروڑہ کولدھیانہ مغرب سیٹ سے امیدواربنایا اورانہوں نے جیت حاصل کی۔ 2022 سے پہلے تک یہ سیٹ کانگریس کے گڑھ کی طرح رہی تھی۔ سنجیواروڑہ نے کانگریس امیدواراورسابق وزیر بھارت بھوشن کوہرایا ہے۔ اروند کیجریوال نے وعدہ کیا کہ اگر سنجیو اروڑہ کو جیت ملتی ہے توانہیں بھگونت مان حکومت میں وزیربنایا جائے گا۔ لدھیانہ مغرب سیٹ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت گوگی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوارسنجیواروڑہ کو 35144 ووٹ ملے۔ جبکہ کانگریس امیدوار بھارت بھوشن آشو کو 24510 ووٹ ملے۔ وہ دوسرے نمبرپررہے۔ بی جے پی کے جیون گپتا نے 20299 ووٹ حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اکالی دل کے امیدوار پروپکار سنگھ کو 8198 ووٹ ملے اوروہ چوتھے نمبرپررہے۔ اس طرح سے سنجیواروڑہ نے کانگریس امیدوارکو 10634 ووٹوں سے ہراکرکامیابی حاصل کی۔ وہیں گجرات کی وساودرسیٹ پرعام آدمی پارٹی کے گوپال اٹالیا نے بڑے فرق سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے بی جے پی کے کریٹ پٹیل کو ہرایا۔ کانگریس کے نتن رنپریا تیسرے مقام پر رہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوارگوپال اٹالیا کو 75942 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے کریٹ پٹیل کو58388 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار نتن رنپریا کو محض 5501 ووٹ ملے اوروہ اپنی ضمانت بچانے میں بھی ناکام رہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی بھوپیندر بھیانی کے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد دسمبر 2023 میں وسادورسیٹ خالی ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہاں ضمنی الیکشن کرانا لازمی ہوگیا تھا۔ گجرات کے مہسانا ضلع کی کڈی سیٹ پرعام آدمی پارٹی کو جھٹکا لگا۔ یہاں سے بی جے پی کے راجیندر چاؤڑا نے جیت حاصل کی ہے۔ کانگریس کے رمیش چاؤڑا دوسرے مقام پررہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کے جگدیش چاؤڑا تیسرے مقام پر رہے۔ کڈی میں بی جے پی رکن اسمبلی کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی اوریہاں الیکشن کرانا ضروری ہوگیا تھا۔ رمیش چاؤڑا نے 2012 میں یہ سیٹ جیتی تھی، لیکن وہ 2017 میں بی جے پی کے کرسن بھائی سولنکی سے ہارگئے تھے۔ بی جے پی کے راجیندرچاوڑا کو99742 ووٹ ملے۔ کانگریس کے رمیش چاؤرا کو 60290 ووٹ ملے۔ وہیں جگدی چاؤڑا کومحض 3090 ووٹ ملے۔ گجرات اور پنجاب میں ہوئے ضمنی انتخاب کے بعد اب عام آدمی پارٹی مشن 2027 میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس کے لئے پنجاب میں اقتدار بچانے کا چیلنج ہے تووہیں گجرات میں بی جے پی کے گڑھ میں کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی زمین تیارکرنی ہے۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی نے کارکنوں میں نئی توانائی ڈال دی ہے۔ پنجاب میں جیت کو عام آدمی پارٹی نے اسمبلی الیکشن کا سیمی فائنل نتیجہ بتایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا نے ایکس پرلکھا، ”پنجاب میں سیمی فائنل میں ملی شاندارجیت۔ اب فائنل کی باری ہے!! اروند کیجریوال، بھگونت مان اورسنجیواروڑہ اورعام آدمی پارٹی کے سبھی کارکنان کودل سے مبارکباد”
Source: social media
بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم
مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک
ایران ہندستان کا پرانا دوست، مشرق وسطیٰ کی جنگ پر سونیا گاندھی نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم مودی
’جس سے جواب چاہیے تھا وہی ثبوت مٹا رہا، ظاہر ہے کہ میچ فکس ہے‘، الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی پھر حملہ آور
ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کی انٹری، محبوبہ مفتی نے او آئی سی اور پاکستان کو بنایا نشانہ
پہلگام حملے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو ملزم گرفتار: این آئی اے
ہندستان نے او آئی سی میں پاکستان پاکستان اسپانسرڈ بیان پرکی سخت تنقید
عصمت دری کی شکار لڑکی نے جراثیم کش دوا پی کر کی خودکشی
نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر باپ کے بیٹی کی پٹائی کرنے سے بیٹی کی موت
گائے کے گوشت آمیز نوڈلس فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج
ممبئی میں بچوں کی نظروں کے سامنے باپ نے انکی ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا
ضمنی الیکشن میں تین میں سے 2 سیٹوں پرکیجریوال کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی، کانگریس اور ٹی ایم سی کی ایک ایک سیٹوں پرکامیابی
لدھیانہ ویسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی شروع، اے اے پی امیدوار 2482 ووٹوں سے آگے