National

پی ایم مودی نے ایرانی صدر پیزشکیان سے بات کی

پی ایم مودی نے ایرانی صدر پیزشکیان سے بات کی

ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار (22 جون) کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات کی ہے۔ اس فون کال کے دوران پی ایم مودی نے حالیہ کشیدگی پر اپنی ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور بات چیت پر زور دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے اس گفتگو کی خبر دیتےہوئے لکھا کہ ’’ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات کی۔ ہم نے موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فوری طور پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے آگے بڑھنے اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments