National

نوجوان پراسرار طور پر ہلاک، قتل کا شبہ ۔پانچ دن پہلے شادی ہوءی تھی

نوجوان پراسرار طور پر ہلاک، قتل کا شبہ ۔پانچ دن پہلے شادی ہوءی تھی

حیدرآباد 22 جون : پانچ دن قبل لاپتہ ہونے والے تلنگانہ کے ضلع گدوال کے نوجوان کی لاش آندھراپردیش میں برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت تیجیشورکے طورپر کی گءی ہے۔ تیجیشور 17 جون کو اچانک غائب ہو گیا تھا۔ اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش کی، لیکن آخرکار اس کی لاش ملی، جسے دیکھ کر ارکان خاندان غم سے نڈھال ہو گئے۔ تیجیشور کی شادی حال ہی میں 18 مئی کو ایشوریا نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ دن بعد ہی دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔ رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ ایشوریا کا شادی سے پہلے کسی سے تعلق تھا اور تیجیشور اس تعلق میں رکاوٹ بن رہا تھا، اسی لیے ایک منصوبے کے تحت اُسے "بھومی سروے" کے بہانے آندھرا پردیش کے نندیال ضلع لے جایا گیا اور چاقو سے قتل کیا گیا۔ تیجیشور ایک لائسنس یافتہ سروئیر تھا۔ ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ یہ قتل سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ سچائی کا پتہ لگائے اور مجرموں کو سزا دے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments