National

بارش میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک جوڑے اور دو بچوں سمیت چار کی موت

بارش میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک جوڑے اور دو بچوں سمیت چار کی موت

دہرادون، 20 جون : اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں جمعہ کی صبح شدید بارش کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک جوڑے اور ان کے دو چھوٹے بچوں کی موت ہو گئی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے کمانڈنٹ ارپن یادوونشی نے بتایا کہ اترکاشی کے تھانہ موری سے اطلاع ملی تھی کہ گاؤں مورا میں ایک مکان منہدم ہونے سے کچھ لوگ ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ اس پر ایس ڈی آر ایف کی پوسٹ موری سے سب انسپکٹر دیپک کنیال کی قیادت میں ایک ریسکیو ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں مورہ مین روڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر اوپر فٹ پاتھ پر واقع ہے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا جس میں گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے چار افراد مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مسٹر یادوونشی نے بتایا کہ اس واقعہ میں غلام حسین (26)، اس کی اہلیہ رقمہ خاتون (23)، بیٹا عابد (3) اور بیٹی سلمیٰ (10 ماہ) کی موت ہوگئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments