سری نگر، 22 جون :) پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں پہلگام سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتادیں کہ پہلگام کی بیسرن وادی میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی گھوڑے بان جاں بحق ہوا تھا۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اس خوفناک حملے کو انجام دیا تھا جس میں 26 معصوم سیاح ہلاک اور 16 دیگر شدید زخمی ہوئے تھے'۔ انہوں نے کہا: ' پرویز احمد جوٹھر ساکن بٹ کوٹ، پہلگام اور بشیر احمد جوٹھر ساکن ہل پارک پہلگام نامی دو افراد نے حملے میں ملوث تین مسلح دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کی ہے، اور یہ بھی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستانی شہری تھے جو کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے وابستہ تھے'۔ ان کا کہنا ہے: 'این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، پرویز اور بشیر نے دانستہ طور پر تینوں مسلح دہشت گردوں کو ہل پارک کے ایک موسمی ڈھوکہ (جھونپڑی) میں پناہ دی تھی'۔ بیان میں کہا گیا: 'مذکورہ افراد نے دہشت گردوں کو خوراک، پناہ گاہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کیا تھا جنہوں نے 22 اپریل کی دوپہر کو سیاحوں کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر چن چن کر ہلاک کر دیا تھا'۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کے سب سے خوفناک دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک ہے۔
Source: uni urdu news service
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ، سونم اور راج کے ریمانڈ میں توسیع، دیگر ملزمان کو ملی عدالتی تحویل
اڈیشہ کے مہا پربھو کی سرزمین پر آنا تھا اس لئے میں امریکہ نہیں گیا: مودی
ملک میں کورونا کیسز میں کمی، اب کل ایکٹو کیسز 5608
بارش میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک جوڑے اور دو بچوں سمیت چار کی موت
کرناٹک حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم میں اقلیتوں کےلیے کوٹہ کو 15 فیصد تک بڑھا دیا، بی جے پی کی مذمت
وزیراعظم نریندر مودی کا تاریخی سہ ملکی دورہ مکمل، کروشیا کے یادگار دورے کے ساتھ وطن واپس لوٹے
ایران ہندستان کا پرانا دوست، مشرق وسطیٰ کی جنگ پر سونیا گاندھی نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم
’جس سے جواب چاہیے تھا وہی ثبوت مٹا رہا، ظاہر ہے کہ میچ فکس ہے‘، الیکشن کمیشن پر راہل گاندھی پھر حملہ آور
ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کی انٹری، محبوبہ مفتی نے او آئی سی اور پاکستان کو بنایا نشانہ