بہاراسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی مشری لال یادو کی اسمبلی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اسمبلی سکریٹری کی طرف سے اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے۔ مشری لال یادو بہار کی علی نگر سیٹ سے رکن اسمبلی تھے۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے یہ قدم دربھنگہ ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ دربھنگہ ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت نے ان کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 3 اورآئین کے آرٹیکل 191 (3) کے التزام کے تحت سزا سنائی تھی۔ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو ہی اے ڈی جے سمن کماردیواکرنے مشری لال یادوکے سزا پرفیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کی طرف سے انہیں دوسال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایسے میں عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق، دوسال یا اس سے زیادہ کی سزا پانے والے رکن اسمبلی کی سزا ازخود ہی ختم ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ سے مشری لال یادو کی رکنیت بھی اب ختم ہوگئی ہے۔ مشری لال یادوموجودہ اسمبلی سیشن میں تیسرے ایسے رکن اسمبلی ہیں، جن کی اسمبلی کی رکنیت ختم ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سی پی آئی ایم ایل کے رکن اسمبلی منوج منزل اوراننت سنگھ کی رکنیت ختم ہوئی تھی۔ مشری لال یادو پہلے سابق وزیرمکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی میں تھے۔ وہ وی آئی پی کی ٹکٹ پر ہی جیت کرعلی نگر سے اسمبلی میں پہنچے تھے۔ حالانکہ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ 6 سال قبول 30 جنوری، 2019 کو سمیلا باشندہ امیش مشرا نے ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کے اوپرجان لیوا حملہ کیا تھا اورلوٹ پاٹ کی گئی تھی۔ اسی معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے سنوائی کی تھی۔ عدالت نے مشری لال یادواورگوسائی ٹول پچھاڑی کے باشندہ سریش یادوکوقصوروار قرار دیا تھا۔ پہلے انہیں تین ماہ کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن مدعی کی اپیل کے بعد عدالت نے سزا کوبڑھا کردوسال کردیا۔ بہارکی موجودہ اسمبلی میں بی جے پی کے 79 اراکین اسمبلی تھے۔ اب مشری لال یادو کی رکنیت ختم ہونے کے بعد یہ تعداد کم ہوکر78 ہوگئی ہے۔ اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے مشری لال یادوکی رکنیت ختم ہونا ان کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لئے بھی بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
Source: social media
وزیراعظم نریندر مودی کا تاریخی سہ ملکی دورہ مکمل، کروشیا کے یادگار دورے کے ساتھ وطن واپس لوٹے
کرناٹک حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم میں اقلیتوں کےلیے کوٹہ کو 15 فیصد تک بڑھا دیا، بی جے پی کی مذمت
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ، سونم اور راج کے ریمانڈ میں توسیع، دیگر ملزمان کو ملی عدالتی تحویل
جھارکھنڈ میں بارش نے مچائی تباہی، 10 افراد ہلاک، 25 زخمی، کئی پل بہے
امروہہ:یک طرفہ کاروائی کی مخالفت میں بجرنگ دل کا مظاہرہ
سماج وادی پارٹی لیڈر کی ایک کروڑ کی املاک قرق
ملک میں کورونا کیسز میں کمی، اب کل ایکٹو کیسز 5608
اڈیشہ کے مہا پربھو کی سرزمین پر آنا تھا اس لئے میں امریکہ نہیں گیا: مودی
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم مودی
مدورئی میں متنازعہ مندر کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک
ایران ہندستان کا پرانا دوست، مشرق وسطیٰ کی جنگ پر سونیا گاندھی نے کہا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم
دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا بی جے پی لیڈر گرفتار، سوشل میڈیا پر وائرل ہے نیتاجی کا فحش ویڈیو
دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں سینکڑوں عمارتیں توڑی جائیں گی، ڈی ڈی اے نے 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا