National

نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر باپ کے بیٹی کی پٹائی کرنے سے بیٹی کی موت

نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر باپ کے بیٹی کی پٹائی کرنے سے بیٹی کی موت

سانگلی، 22 جون: مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے اٹپڈی تعلقہ میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے نیٹ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے اور وجہ پوچھنے پر بدتمیزی سے جواب دینے پر ناراض ہو کر اس کی لاٹھی سے پٹائی کردی جس سے اس کی موت ہوگئی، پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی سادھنا دھونڈی رام بھوسلے 12ویں جماعت کی طالبہ تھی جس کے والد استاد ہیں۔ انہیں اتوار کی رات گرفتار کیا گیا ۔ سادھنا ضلع کے اٹپڈی تعلقہ کے نیلکرنجی گاوں کی رہنے والی تھی۔ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی سادھنا نے دسویں جماعت میں 92.60 فیصد نمبر حاصل کیے تھے ۔ اسی دوران اس نے حال ہی میں منعقدہ نیٹ امتحان میں اس کے کم نمبر آئے ، جس سے سادھنا کے والد ناراض ہوئگے ۔ سادھنا کے والد دھونڈی رام بھوسلے مدھیامک ودیالیہ کے پرنسپل ہیں۔ پولیس کے مطابق والد نے غصے میں سادھنا سے پوچھا، "تمہارے نیٹ امتحان میں اتنے کم نمبر کیسے آئے ؟ تم ڈاکٹر کیسے بن سکتی ہو؟" سادھنا نے اپنے والد کو جواب دیا، "آپ کے بھی کم نمبر آئے تھے ، آپ نے کہاں پڑھائی کی؟" اس جواب پر سادھنا کے والد کو بہت غصہ آیا اور غصے میں آکر انہوں نے سادھنا کو لکڑی کے ڈنڈے سے بری طرح مارنا شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی بیوی نے مداخلت کی اور اسے روکا لیکن کچھ دیر بعد اس نے سادھنا کو دوبارہ مارنا شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ سے دھونڈیرام خوفزدہ ہوگئے ۔ وہ سادھنا کو علاج کے لیے سانگلی کے ایک اسپتال لے گئے لیکن علاج ملنے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی۔ سادھنا کے پوسٹ مارٹم میں اس کے جسم پر حملہ کے نشانات سامنے آئے ۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش اور ماں کی شکایت کے بعد پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments